حالات کبھی یکساں نہیں ہوتے جہاں مشکلات ہوتی ہیں تو اچھا وقت بھی ضرور آتا ہے، ندیم ،پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک بہت مشکل دور گزر گیا مجھے سمیت فلمی صنعت کے بہت سے افراد اس امید کے ساتھ جڑے ہوئے تھے کہ جلد پاکستانی فلموں کا دور واپس آئے گا، انٹرویو

جمعہ 14 مارچ 2014 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ حالات کبھی یکساں نہیں ہوتے جہاں مشکلات ہوتی ہیں تو اچھا وقت بھی ضرور آتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فلم انڈسٹری کا ایک بہت مشکل دور گزر گیا مجھے سمیت فلمی صنعت کے بہت سے افراد اس امید کے ساتھ جڑے ہوئے تھے کہ جلد پاکستانی فلموں کا دور واپس آئے گا ، میں نے تو اکثر تقاریب میں اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ ہم جلد پاکستانی فلموں کی کامیابی کا دور دیکھیں گے، آج ہماری سوچ سے بھی بڑھ کر جو انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں وہ بہت خوش آئند ہے اب دور نوجوانوں کا ہے جو بے پناہ صلاحیتوں سے مال مال ہیں یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی، انھوں نے کہا ٹیلی ویڑن انڈسٹری میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہمارے نوجوانوں نے فلم انڈسٹری میں اچھی اور معیاری فلمیں بناکر ثابت کردیا کہ وہ عالمی معیار کے مطابق فلم بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :