سرحدوں کے دونوں جانب زیادہ لوگ پیار کرنے والے ہیں‘ اوم پوری،پاکستان اور بھارت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جو جھگڑے کا باعث ہیں‘ لاہور میں جو اپنائیت اور محبت ملی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات خراب ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں‘بھارتی اداکار ، آج کا دور اقوام کے درمیان روایتی جنگ و جدل کی بجائے معاشی مسابقت کا زمانہ ہے‘ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور ثقافتی وفود کے تبادلے اور کھیلوں کے مقابلو ں سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے ‘حمزہ شہباز

جمعہ 14 مارچ 2014 21:51

سرحدوں کے دونوں جانب زیادہ لوگ پیار کرنے والے ہیں‘ اوم پوری،پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ سرحدوں کے دونوں جانب زیادہ لوگ پیار کرنے والے ہیں‘پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سینئر بھارتی اداکار اوم پوری لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن گئے اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اوم پوری نے کہا کہ پاکستانیوں سے ملنے کے بعد باہمی جھگڑوں کی باتیں افواہیں لگتی ہیں، دوریاں رکھنے والے لوگ بہت کم ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اب روایتی جنگ کا نہیں اقتصادی جنگ کا دور ہے، تجارت سے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکتا ہے، محبت کی زبان کو عام کرنا چاہیے، حال ہی میں بھارتی بچیوں کے آنے سے میدانوں میں رونقیں لوٹ آئیں۔انہوں نے کہا کہ محبت کی زبان کا اثر سرحد کے پار بھی جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھارت سے تعلقات کے حوالے سے آج بھی اپنے 1997ء کے موقف پر قائم ہے جب واجپائی دوستی بس پر لاہور آئے تھے اور مینار پاکستان کے سائے تلے دونوں ملکوں کے درمیان برابری کی بنیاد پر برادرانہ تعلقات کا اعلان کیا تھا‘

حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ وزیر اعظم نوازشریف ہمسایہ ملکوں سے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کی ٹھوس کمٹمنٹ پر عمل پیرا ہیں۔

آج کا دور اقوام کے درمیان روایتی جنگ و جدل کی بجائے معاشی مسابقت کا زمانہ ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت اور ثقافتی وفود کے تبادلے اور کھیلوں کے مقابلو ں سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں کے درمیان روایتی کشیدگی کو ختم کرکے اپنے اپنے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی دوڑ شروع ہونی چاہئے۔

یہی مثبت مسابقت دونوں ملکوں کے عوام کی تقدیر بدلے گی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکار اوم پوری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جو جھگڑے کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں لاہور میں جو اپنائیت اور محبت ملی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات خراب ہونے کی خبریں محض افواہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے قریبی تعلقات اور باہمی محبت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم واجپائی میں دوستی بس لے کر لاہور آئے تھے لیکن پیچھے سے کسی نے پٹاخہ چلا کر بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کی گاڑی پٹری سے اتار دی تھی۔ بھارتی اداکار نے حمزہ شہباز سے ملاقات سے قبل حضرت داتا دربار پر حاضری دی اور انتظامات کو سراہا۔