محکمہ خوراک سندھ نے 87500 گندم کے تھیلے فراہم کردیئے ہیں، صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر

جمعہ 14 مارچ 2014 21:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) سندھ کے وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ نے حکومت سندھ کی ہدایت کے مطابق 87500 گندم کے تھیلے محکمہ ریلیف سندھ کو فراہم کردیئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ ریلیف سندھ کو فراہم کردہ گندم کے زیادہ تر تھیلے تھر میں قحط سے متاثرہ افراد کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی وزیر خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے سیکریٹری خوراک نصیر جمالی کے ہمراہ شہر کے پانچ گندم کے مراکز مٹھی، ڈیپلو، اسلام کوٹ، چھاچرو اور ننگرپارکر کا دورہ کیا۔ سیکریٹری خوراک نصیر جمالی نے بتایا کہ مذکورہ مراکز میں چوبیس گھنٹے کام جاری ہے اور صورتحال کی نزاکت کے تحت اضافی عملہ ان مراکز کو فراہم کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر برائے خوراک جام مہتاب حسین ڈھر نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک سندھ اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگا ہ ہے اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :