پشاور، خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013قبائلی علاقوں میں لاگوہوگا،اعلامیہ

جمعہ 14 مارچ 2014 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 247۔کی شق(3) میں درج اختیار ات استعمال کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری سے حکم دیا ہے کہ خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013( خیبر پختونخوا ایکٹ نمبرxxviiiآف 2013) صوبہ خیبر پختونخوا کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی زیر انتظام قبائلی علاقوں میں 23دسمبر2013سے لاگو ہو گا۔

(جاری ہے)

صدر پاکستان نے اس ایکٹ کی توسیع کی منظوری 23دسمبر 2013 سے دی ہے۔ اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامئے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :