خیبرپختونخوااسمبلی نے طب اورہیوپیتھک کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا ،اپوزیشن کاایجنڈے میں انکے نکات شامل نہ کرنے پر ایوان سے واک آوٹ کیا،خودکش حملہ میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 14 مارچ 2014 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے طب اورہیوپیتھک کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے ایجنڈے میں انکے نکات شامل نہ کرنے پر ایوان سے واک آؤٹ کیا جمعہ کے روز سپیکراسدقیصرکے زیرصدارت اجلاس جب شروع ہوا تو اپوزیشن نے واک آؤٹ کردیا اس دوران تحریک انصاف کے فضل الہی نے کہاکہ جمعہ کے روز ان کے حلقے میں سربند کے قریب خودکش حملہ ہواتھا جس میں9افراد جاں بحق ہوئے حکومت نے ماضی میں بھی اس علاقے میں دہشت گردی کی نذرہونیوالے افراد کو شہداء پیکج میں شامل نہیں کیاہے انہوں نے کہاکہ اس وقت پشاور میں ڈیڑھ ہزار تک پولیس ہے جبکہ ضرورت ساڑھے چودہ ہزار سے زائد اہلکاروں کی ہے اس لئے پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

سپیکر کے کہنے پر جماعت اسلامی کے ملک بہرام نے بھٹہ تل خودکش حملے میں جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری عارف یوسف نے فنانس سے متعلق ترمیم شدہ آرڈیننس اسمبلی میں پیش کیاجماعت اسلامی کے مظفرسید نے طب اور ہیوپیتھک کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق بل اسمبلی میں پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظورکرلیا۔18منٹ جاری رہنے والے اجلاس کو جب سپیکر اسد قیصر ملتوی کرنیوالے تھے تو اپوزیشن اراکین واپس ایوان میں آگئے۔