حقانی نیٹ ورک کی جانب سے افغانستان کے صدارتی انتخابات میں دہشتگرد کارروائیوں کا خطرہ ہے‘ جنرل جوزف ڈنفوز،اتحادی اور افغان افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کارروائیوں کی تیاری کر رہی ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 14 مارچ 2014 21:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) امریکی کمانڈر جنرل جوزف ڈنفوز نے کہا ہے کہ اتحادی اور افغان افواج حقانی نیٹ ورک کے خلاف مربوط کارروائیوں کی تیاری کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان میں تعینات جنرل جوزف ڈنفورڈ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا حقانی نیٹ ورک گزشتہ چند ماہ میں زیادہ سرگرم ہو چکا ہے لہٰذانیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں بھی تیز کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کی جانب سے افغانستان کے صدارتی انتخابات میں دہشتگرد کارروائیوں کا خطرہ ہے۔ اس گروہ کی نقل وحرکت اور مالی سپورٹ کو روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :