دہشت گردوں کو بتا نا چاہتا ہوں کہ ہم نے امن کا آغاز کیا ہے:مولانالدھیانوی
جمعہ 14 مارچ 2014 19:59
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء)اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بتا نا چاہتا ہوں کہ ہم نے امن کا آغاز کیا ہے اور انہوں نے دہشت گردی کا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ابھی محبت اور امن کا پیغام لے کر ملک بھر میں جانا ہے۔کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراونڈ میں اہل سنت والجماعت بلوچستان کے زیراہتمام تحفظ اہل سنت کانفرنس سے خطاب میں مولانا محمد احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے آغاز پر ہی قریب میں دھماکا کیاگیا لیکن وہ شرکاء کی استقامت کو داد دیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا جذبہ، ولولہ اور ہمت دیکھ کر ان کا اپنا حوصلہ بلند ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے اس طرح کے دہشت گردی کے واقعات بہت دیکھے ہیں اور ہم نے دھماکوں اور تڑپتی لاشوں کے درمیان اپنا پیغام امن اور محبت دنیا تک پہنچایا ہے۔
(جاری ہے)
ا س سے قبل کانفرنس سے اہل سنت و الجماعت کے دیگر رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا اور کئی قراردادیں بھی پیش کی گئیں جن میں حکومت کی طالبان سے مذاکرات کی حمایت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ بلوچستان میں تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، صوبے کے عوام کو ان کے حقوق دیئے جائیں اور خلفائے راشدین کے ایام کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.