حکومت بتائے ایک ماہ تک جنگ بندی کا اعلان کہاں گیا؟ خورشید شاہ ،ایک طرف مذاکرات دوسری طرف دھماکے جاری ہیں،پشاور میں دھماکے کی مذمت

جمعہ 14 مارچ 2014 18:16

حکومت بتائے ایک ماہ تک جنگ بندی کا اعلان کہاں گیا؟ خورشید شاہ ،ایک طرف ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت جواب دے ایک ماہ میں جنگ بندی کا اعلان کہاں گیا ؟ ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اپنے جاری ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ پشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ایک طرف حکومت طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری طرف دھماکے بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ ایک ماہ تک جنگ بندی کا اعلان کہاں گیا؟ ۔