کسی سے تکرار کرکے پیپلزپارٹی کو انتشار میں نہیں ڈالناچاہتا، مخدوم امین فہیم

جمعہ 14 مارچ 2014 16:32

کسی سے تکرار کرکے پیپلزپارٹی کو انتشار میں نہیں ڈالناچاہتا، مخدوم ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ قائم علی شاہ شریف آدمی ہیں کسی سے تکرار کرکے پارٹی کو انتشار میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ہالا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ تھرپارکرکی صورتحال سے متعلق ان کے بیٹے ڈپٹی کمشنر عقیل الزماں نے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا تھا، دوسرے بیٹے مخدوم جمیل الزماں کو وزارت سے نہیں ہٹایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں وزیر اعلیٰ کے علاوہ اور بھی لوگوں کےپاس اختیارات ہوتے ہیں قائم علی شاہ شریف آدمی ہیں اس لئے کسی سے تکرار کرکے پارٹی کو انتشار میں نہیں ڈالنا چاہتا جب کہ سروری جماعت کو بھی احتجاج سے روک دیا ہے۔واضح رہے کہ تھر کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزارت بہبود کے وزیر اور مخدوم امین فہیم کے صاحبزادے مخدوم جمیل الزماں کو ان کے عہدے سے ہٹادیا تھا جب کہ امین فہیم کے دوسرے بیٹے مخدوم عقیل الزماں جو کہ ڈپٹی کمشنر تھر کے عہدے پر کام کررہے تھے انہیں بھی ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد یہ خبر گردش کرنے لگی کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور مخدوم خاندان کے درمیان اختلاف پیدا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :