جنگ ہو یا امن اسلامی جہاد اور حماس ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی،رمضان شلح

جمعہ 14 مارچ 2014 16:15

جنگ ہو یا امن اسلامی جہاد اور حماس ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی،رمضان ..

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح نے کہا ہے کہ جنگ یا امن ان کی جماعت اور حماس ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑیں گی ، انہوں نے کہا کہ اسلامی جہاد اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر قائم ہے جب تک حماس جنگ بندی کی حمایت کریگی اسلامی جہاد بھی اس پر کار بند رہے گی، ایک انٹرویو میں اسلامی جہاد کے رہنماء رمضان شلح نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم صہیونی دشمن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں ہم نے سیز فائر معاہدے کی پابندی کی اور صہیونی فوج کی خلاف ورزیوں کو صبر کیساتھ برداشت کیا۔انہوں نے کہا کہ حماس اور اسلامی جہاد کا موقف صلح، امن اور جنگ میں موقف ایک ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں جنگ کا شوق نہیں ہے لیکن ہمیں مسلح مزاحمت پر مجبورکیا گیا ہے۔ ہماری تمام کوششیں فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رمضان شلح نے کہا کہ تمام مزاحمتی تنظیموں نے صہیونی دشمن کی ظالمانہ کارروائیوں کا جواب دینے کیلئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے پراتفاق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اسلامی جہاد کے رہنماء نے کہا کہ حماس اور دیگر تمام مزاحمتی تنظیمیں ایک ہی خندق میں ہیں۔ ہم سب کاایک ہی دشمن اور ایک ہی راستہ منزل بھی ایک ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :