لاہورمیں مطالبات کے حق میں احتجاج کرنیوالی نرسوں پر پولیس کا وحشیانہ تشدد
جمعہ 14 مارچ 2014 15:49
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) گزشتہ 5 روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والی نرسوں پر پولیس نے وحشیانہ تشدد کے بعد لاٹھی چارج کردیا جس کے باعث متعدد نرسیں بے ہوش ہو گئیں۔
(جاری ہے)
لاہور میں گزشتہ 5 روز سے نرسیں ڈی جی ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج کر رہی تھیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہونے پر آج جب انہوں نے پنجاب اسمبلی کی جانب جانے کی کوشش کی تو پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے ان پر لاٹھی چارج شروع کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد نرسیں بے ہوش ہو گئیں جنہیں رکشوں میں ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ اس دوران پولیس نے 10 نرسوں کوبھی گرفتار کر لیا۔
نرسوں کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ کئی روز سے لاہور کی سڑکوں پر اپنے حقوق کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ، ہم بھی قوم کی ماں بیٹیاں ہیں لیکن جس طرح آج ہم پر وحشیانہ تشدد کیا گیا اس سے انسانیت بھی شرما گئی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مطالبات کے پورے ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.