آئی پی ایل کا پہلا مرحلہ 16 سے 30 اپریل تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا

جمعہ 14 مارچ 2014 15:05

آئی پی ایل کا پہلا مرحلہ 16 سے 30 اپریل تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے ..

اتر پردیش(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) آئی پی ایل کا پہلا مرحلہ 16 اپریل سے 30 اپریل تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا اور بھارت میں انتخابات کے دوران سیکیورٹی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ یکم مئی سے 12 مئی تک بنگلہ دیش میں ہو گا جب کہ تیسرے اور آخری مرحلے کے تمام اہم میچز بھارت میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انڈین کرکٹ بورڈ کے سینئر نائب صدر راجیو شکلا نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن میں کوئی بھی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث پایا گیا تو اس پر تاحیات پابندی لگا دی جائے گی۔

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا اور انڈین پریمیئر لیگ کی گورننگ باڈی کو آئی پی ایل کے گزشتہ 6 سیزن میں میچ فکسنگ کے الزامات بعد اس حوالے سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اینٹی کرپشن اور سیکیورٹی یونٹ کو ملنے والی کسی بھی شکایت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی کھلاڑی کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہو گئے تو اس پر تا حیات پابندی لگا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :