امیگریشن اسکینڈل، ازبک لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مرکزی ملزم مصطفی گرفتار
جمعہ 14 مارچ 2014 14:46
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) ازبک لڑکیوں کی اسمگلنگ کے مرکزی ملزم مصطفی کو عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے ازبک لڑکیوں کی اسمگلنگ کے مرکزی ملزم مصطفی کی عبوری ضمانت خارج کردی جس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے بابر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، مصطفی کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم مصطفی نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر خود کو حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کیا تھا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ ملزم کا کس ڈپارٹمنٹ سے ہے جب کہ کیس کے دوسرے مرکزی ملزم اور ایف آئی اے کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اویس بہرام بلوچ اور اسلام آباد امیگریشن کے 2 اہلکاروں سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اویس بہرام بلوچ نے ضمانت کرا لی تھی جب کہ کیس کے 3 ملزم ابھی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.