اداکارہ کرینہ کپور خان کو فلم شدھی چھوڑنے کے بعد بالی ووڈ میں ایک اور دھچکا

جمعہ 14 مارچ 2014 13:00

اداکارہ کرینہ کپور خان کو فلم شدھی چھوڑنے کے بعد بالی ووڈ میں ایک اور ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) اداکارہ کرینہ کپور خان کو فلم شدھی چھوڑنے کے بعد بالی ووڈ میں ایک اور دھچکا لگ گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کی فلم بمبے سمورائی بھی التواء کا شکار ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کرینہ نے کچھ عرصہ قبل کرن جوہر کی فلم ”شدھی“ کی شوٹنگز نہ ہونے اور بعد ازاں ہرتیک روشن کے کام کرنے سے انکار کے بعد یہ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا اب اطلاعات ہیں کہ دیو بینگل کی ہدایتکار میں بنائی جانے والی فلم ”بمبے سمورائی“ جس میں کرینہ اداکار فرحان اختر کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں کی عکس بندی بھی التوا کا شکار ہوگئی ہے اور اس سلسلہ میں بتایا گیاہے کہ پروڈکشن ہاؤس ان دنوں فلم شاہ رخ خان اور فرحان اختر کی فلم رئیس کی عکس بندی میں مصروف ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے ہدایتکار دیو بینگل نے فلم کا اسکرپٹ فرحان اختر کو دکھایا تھا جسے انھوں نے اسے بہت پسند کیا اور پروڈیوس کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا مگر اب اسکرپٹ پر نئے سرے سے کام کیا جارہا ہے ۔ جب کہ ایک اور زرائع کا کہنا ہے کہ فلم کو التوا کا شکار کرنے کی اور بھی کئی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے لپ دیو بینگل اپنی دوسری مصروفیات کی وجہ سے شوٹنگ کرنے کے لیے دستیاب نہیں تھے اسی لیے فلم کی شوٹنگز شروع نہیں کی جارہیں ۔

اب فلم کی عکسبندی اب اگلے برس جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔

اپنی اس فلم کے متعلق ایک انٹرویو کے د وران کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار دیوبینکل جو نیویارک سے آئے ہیں اس فلم پر بہت اچھے طریقے سے کام کررہے ہیں اور یہ ایک دلچسپ فلم ہے اور میرا کردار توقعات سے بڑھ کر ہے میں اس فلم میں فرحان اختر کے ساتھ کام کرنے کے لیے سخت بے چین ہوں ۔

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے فلم ”بمبے سمورائی“ کی شوٹنگز التوا کا شکار ہونے کے باعث ہدایتکار روہت شیٹی کو فلم ”سنگھم 2“ کی عکس بندی کے لیے تاریخیں دے دی ہیں جب کہ اجے دیوگن نے بھی اس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے مکمل طور پر فری ہوچکے ہیں اطلاعات کے مطابق روہت شیٹی نے اپنی اس فلم کی عکس بندی بغیر کسی وقفہ کے صرف 65 دنوں میں مکمل کرنے کا پروگرام بنا لیا ہے جس کے بعد وہ فلم کے دوسرے امور نمبٹانے کے بعد اسے اعلان کردہ تاریخ 15 اگست 2014 کو ہی سینما گھروں کی زینت بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :