ویڈیو گیمTha Last of us نے بافٹا گیمز ایوارڈزاپنے نام کر لیا

جمعہ 14 مارچ 2014 12:59

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء)ویڈیو گیمTha Last of usنے سب کو پیچھے چھوڑکر بافٹا گیمز ایوارڈز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔لندن کے علاقےTobacco Dock بافٹا گیمز ایوارڈز کی بڑی تقریب میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ایکشن ،ہارر،ایڈوینچر سے بھر پورویڈیو گیمThe Last of Us بیسٹ گیم کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ The Last of Us نے مزید تین ایوارڈز بھی اپنے نام کئے جن میں بیسٹ ایکشن اینڈ ایڈ وینچر، بیسٹ اسٹوری اور آڈیو اچیومنٹ کا ایوارڈ شامل ہے۔تقریب میں ویڈیو گیمGrand Theft Auto Vکو تین اور Tearaway کو بھی تین ایوارڈز ملے۔