بالی وڈ کی رومینٹک فلم’ کانچی کا ٹائٹل سانگ جاری

جمعہ 14 مارچ 2014 12:59

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) بالی وڈ کی رومینٹک فلم’ کانچی کا ٹائٹل سانگ جاری کر دیا گیا۔فلم کے ہدایت کار سبھاش گھئی نے پروموشن تقریب میں گانا ریلیز کیا۔ تقریب میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کہانی روایتی دیہاتی معاشرے کے گرد گھومتی ہے جہاں خواتین کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ہے لیکن ایک لڑکی اپنے سپنوں کو پورا کرنے کی خاطر معاشرے سے ٹکر لے لیتی ہے۔سبھاش گھئی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ رومانوی فلم 25 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :