وزیراعظم آج کراچی کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے

جمعہ 14 مارچ 2014 11:37

وزیراعظم آج کراچی کی صورتحال پراجلاس کی صدارت کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، گورنر ہاوٴس میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی،ڈی جی رینجرز لیاری میں آپریشن سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم کراچی چیمبر آف کامرس کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے لیاری میں گینگ وار کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور طاقت کے ساتھ سرجیکل آپریشن کے آغاز کے احکامات دیے ہیں۔جمعرات کووزیر اعلیٰ سندھ نے امن و امان سے متعلق اجلاس میں کہا کہ لیاری میں گینگ وار کے ملزمان کے خلاف ایکشن میں تاخیرکا کراچی آپریشن کی کامیابیوں اور سیکیورٹی صورتحال پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے گینگ وار کے مکمل خاتمے کے لیے لیاری میں بھرپور طاقت کے ساتھ سرجیکل آپریشن کے آغاز اورغیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لانے کے احکامات دیے۔قائم علی شاہ نے ملک سے فرار ہونے والوں کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی تجویز کی بھی حمایت کی۔