پاکستان کو اسلام سے قبل کی عرب ریاست بنایا جارہا ہے، بلاول بھٹو

جمعرات 13 مارچ 2014 22:42

پاکستان کو اسلام سے قبل کی عرب ریاست بنایا جارہا ہے، بلاول بھٹو

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریعت کے نام پر پاکستان کو اسلام سے پہلے کی عرب ریاست بنایاجارہاہے۔ لوگوں کو جلد کم عمر لڑکیوں سے شادی پربھی مجبورکیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے کم عمر بچیوں کو شادی کرنے پر مجبور کیا جائے گا اور پھر پیدا ہونی والی بچیوں کو زندہ دفن کردیاجائیگا۔

بلال بھٹو زرداری نے یہ ٹوئٹ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک کارٹون پر تبصرہ کے دوران کیا ہے جس میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو عرب روایتی کپڑے پہنے ہوئے کار میں سوار دکھایا گیا ہے اور کارٹون کے ساتھ سعودی شہزادہ ولید کا بیان بھی درج ہے کہ پاکستان میں نوازشریف سعودی عرب کا نمائندہ ہے۔