پشاورکے نزدیک نئی ہاؤسنگ سوسائٹی اورموٹروے سٹی بنائی جائیگی ،پرویزخٹک،صوبے میں کہیں بھی ہاؤسنگ سکیم کیلئے زرعی زمین نہیں لی جائیگی،اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال

جمعرات 13 مارچ 2014 20:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویزخٹک نے کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت پشاورکے نزدیک نئی ہاؤسنگ سوسائٹی اورموٹروے سٹی بھی بنایاجائیگا،ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے زرعی زمین نہیں لی جائیگی۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سردار اورنگزیب نلوٹھہ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ حویلیاں کے قریب دھمتوڑ بانڈہ سید خان شکڑ میرا میں جو ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جا رہی ہے وہ سات ہزار کنال پر مشتمل ہے اوریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس میں ڈھائی ایکڑ تک زمین زرعی ہے ۔

اس لئے میں نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے زرعی زمین نہ لی جائے ۔ آئندہ جو بھی ہاؤسنگ سوسائٹی صوبے میں بنے گی اس کے لئے زرعی زمین نہیں لی جائے گی اور مالک زمین کو یک سالہ طریقہ کار کی بجائے چار کنال کے بدلے ایک نیا پلاٹ دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ حویلیاں کے قریب دھمتوڑ بانڈہ سید خان شکڑ میرا میں جو ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کی جا رہی ہے اس پر مقامی لوگوں کے تحفظات ہیں حکومت مقامی لوگوں کے لئے متبادل زمین کا انتظام کرے یا اس مسئلے کا ازالہ کرے اس موقع پر سردار ادریس ، راجہ فیصل زمان ، انیسہ زیب طاہر خیلی اور قلندر لودھی نے کہاکہ آئین کے تحت زرعی زمین کو کسی بھی طور پر رہائشی سکیم کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

متعلقہ عنوان :