پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو( کل) سے دو روز کیلئے گیس فراہمی کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 13 مارچ 2014 20:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے تین ماہ بعد پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کو کل ( جمعہ ) سے گیس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو دو روز گیس کی فراہمی کی جائے گی ۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ہفتے میں 4کی بجائے 2روز گیس فراہم کرنا بدنیتی ہے، عدالت نے ہفتے میں 4دن گیس دینے کاحکم دیا تھا ، اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :