ایف بی آر کا رواں سال ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کا فیصلہ، بعض ممالک سے آزاد تجارتی معاہدوں اور تجارتی رعایتوں کے باعث کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کم رہی ، چیئر مین ایف بی آر

جمعرات 13 مارچ 2014 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کے پیش نظر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال چوبیس کھرب75 ارب روپے ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا، نیا ہدف 23کھرب 45 ارب روپے مقرر کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین طارق باجوہ کے مطابق کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں کمی کے باعث ٹیکس وصولی کے ہدف پر نظرثانی کا فیصلہ کیا، چیئرمین ایف بی آرکے مطابق وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ہدف میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اکیس فیصد اضافہ کیا گیا تھا، تاہم وصولی میں کمی کے باعث ہدف پر نظرثانی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض ممالک سے آزاد تجارتی معاہدوں اور تجارتی رعایتوں کے باعث کسٹم ڈیوٹی کی وصولی کم رہی، واضح رہے گذشتہ مالی سال ایف بی آر کی ٹیکس وصولی بیس کھرب پچاس ارب روپے کی نظرثانی شدہ ہدف سے بھی کم انیس کھرب چھیالیس ارب روپے رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :