طالبان سے مذاکرات،سیکیورٹی فورسز نے 2 مقامات پر پوزیشن تبدیل کرلی،طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے اقدامات کا خیر مقدم

جمعرات 13 مارچ 2014 20:09

طالبان سے مذاکرات،سیکیورٹی فورسز نے 2 مقامات پر پوزیشن تبدیل کرلی،طالبان ..

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) طالبان اور حکومتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز نے اپنی پوزیشن تبدیل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

طالبان کیساتھ مذاکرات کے مقام کو محفوظ اورفریقین کیلئے قابل اطمینان بنانے کیلئے جنوبی وزیرستان کے دو مقامات سے فورسز نے اپنی پوزیشن تبدیل کی ۔مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیر ستان کے علاقے جنگاڑا اورشکتوئی سے فورسز نے پوزیشن تبدیل کی، جنوبی وزیر ستان کے ان دو مقامات پر مذاکرات متوقع ہیں، طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :