صحرائے تھر میں خشک سالی ، قحط اور بیماریوں سے نمٹنے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں،گورنرسندھ، خشک سالی اور قحط سالی نے انسانی المیے کو جنم دیا ،معصوم جانوں کے لقمہ اجل بننے پرہر شخص افسردہ ہے ،حکومت نے ہر تعلقہ میں 24 ریلیف سینٹرز قائم کئے ہیں،17ویں مڈ کیریر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے گفتگو
جمعرات 13 مارچ 2014 20:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ صحرائے تھر میں خشک سالی ، قحط اور بیماریوں سے نمٹنے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ، مقامی انتظامیہ ، افواج ، نیشنل ڈز اسٹر مینجمنٹ، این جی اوز اور مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور بہت جلد تھری بھائیوں کو ان مشکلات سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ خشک سالی اور قحط سالی نے انسانی المیے کو جنم دیا ہے جس میں معصوم جانیں لقمہ اجل بن گئیں جس پر ہر شخص افسردہ ہے حکومت نے ہر تعلقہ میں 24 ریلیف سینٹرز قائم کئے ہیں اور کوشش یہی ہے کہ سامان تمام متاثرین تک پہنچتا رہے کیونکہ تھر صحرائی علاقہ ہے جہاں کافی فاصلے سے چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف حالات کا جائزہ لینے خود تشریف لائے اور ایک ارب روپے دینے کا اعلان کیا ساتھ ہی صوبائی حکومت کو ہر قسم کی حمایت کا بھی یقین دلایا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.