سانحہ کچہری کی تحقیقات،عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ،گن مین بابرکی فائرنگ سے ایڈیشل سیشن جج رفاقت اعوان نشانہ نہیں بنے، ریڈرخالد نون کا دعویٰ

جمعرات 13 مارچ 2014 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) سانحہ اسلام آباد کچہری کی تحقیقات کیلئے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے ایڈیشل سیشن جج رفاقت اعوان کے ریڈرخالد نون سمیت سولہ وکلاء ،عدالتی اہلکاروں اورعینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کر لئے۔

(جاری ہے)

سانحہ کچہری کے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی صدارت میں ہوا کمیشن ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے ریڈر خالد نون کا بیان ریکارڈ کر لیا جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مقررکیے گئے فوکل پرسن نے بتایا کہ اب تک سولہ وکلاء ،عدالتی اہلکاروں اورعینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشل سیشن جج رفاقت اعوان کے ریڈرخالد نون نے بھی اپنا بیان قلمبند کرایاجس میں انہوں نے بتایا کہ گن مین بابرکی فائرنگ سے ایڈیشل سیشن جج رفاقت اعوان نشانہ نہیں بنے، رفاقت اعوان دہشتگرد کی گولی لگنے سے شہید ہوئے۔

متعلقہ عنوان :