لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس ،سپریم کورٹ کی گواہ عمران منیر کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کی ہدایت،گواہ عمران منیر نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرانے پر بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے ، اٹارنی جنرل

جمعرات 13 مارچ 2014 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) سپریم کورٹ نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کیس کے تفتیشی افسر ایس پی پوٹھوہار راولپنڈی ہارون جوئیہ کا ایک ہفتے میں بیان ریکارڈ کرنے کا حکم دیددیتے ہوئے گواہ عمران منیر کے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرا ت کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لاپتہ شخص مسعود جنجوعہ سے متعلق کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے عدالت میں گواہ عمران منیر کی ای میل پیش کی، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سری لنکا میں پناہ لے رکھی ہے، ان کا پاسپورٹ ضبط ہے، وہ اب پاکستان نہیں آنا چاہتے۔

اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایس پی ہارون جوئیہ کو سری لنکا بھیجا تھا، گواہ عمران منیر نے لاپتہ مسعود جنجوعہ کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرانے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ عمران منیر نے ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی۔ عمران منیر نے کہاکہ سپریم کورٹ کے علاوہ بیان ریکارڈ نہیں کراؤں گا۔عدالت نے دس روز کے اندر ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ روز کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :