مسابقتی کمیشن پاکستا ن ورلڈ بینک کے مقابلہ برائے ایڈوکسی کا فاتح قرار

جمعرات 13 مارچ 2014 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) مسابقتی کمیشن پاکستان کو ورلڈ بینک کے تحت منعقدہ مسابقتی مقابلہ برائے ایڈواکسی کی کیٹیگری ( مسابقتی اصلاحات، آزادانہ تجارت کے فروغ، دوسرے معاشی شعبوں میں مسابقتی اصولوں کا اطلاق ) کا فاتح قرار دیاگیا۔ مسابقتی کمیشن پاکستان نے بہترین ایڈواکسی کے ذریعے پاکستان کی فضائی آمدو رفت کے اہم روٹ، پاکستان سے مکہ مکرمہ ، میں مسابقتی فضاء کے فروغ کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا اور مسابقتی کمیشن پاکستان کے تجویز کردہ احکامات پر عمل کر کے پاکستان سے مکہ مکرمہ کی فضائی مارکیٹ میں دو نئی ایئر لایئنز کو داخل ہونے کا موقع دے کر عام صارف کو فضائی ٹکٹ کی قیمت کی مد میں قابل ذکر فائدہ پہنچایا۔

مسابقتی کمشن پاکستان نے اپنے پالیسی نوٹ کے ذرییعے حکومت پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین فضائی سروس معائدہ ۱۹۷۲ میں مسابقتی فضا کی بہتری کے لیے مختلف ترامیم کی جائیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ بینک کے مطابق اس مقابلے کا مقصد مسابقت کے فروغ میں دنیا کی ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی مسابقتی ایجنسیوں کی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق اس مقابلے کی مختلف کیٹیگریز کے فاتح ممالک کے نمایئندگان کو ورلڈ بینک کے ہیڈکوارٹر واشنگٹن ڈی سی بلایا جائیگا اور ان کی مسابقتی کامیابی کو ورلڈ بینک کی مطبوعات میں بھی شائع کیا جائے گا۔