طالبان نے بھی قوم کو خوشخبری سنانے کا عندیہ دے دیا

جمعرات 13 مارچ 2014 19:59

طالبان نے بھی قوم کو خوشخبری سنانے کا عندیہ دے دیا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) حکومت کی طرف سے طالبان نے بھی قوم کو خوشخبری سنانے کا عندیہ دے دیا ، نامعلوم مقام سے اُردو پوائنٹ کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کمیٹی کے ساتھ کافی حد تک متفق ہو چکے ہیں ، اور اگر مذاکراتی عمل کو اس طرح آگے بڑھایا گیا تو قوم کو بہت خوشخبری سننے کو ملے گی ، سیز فائر کے اعلان میں توسیع کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف گروپوں میں مشاورت جاری ہے اور وہاں جو بھی فیصلہ ہوا ، تمام گروپ اس فیصلے کے پابند ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذاکرات بہترین طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ، اور ہم ان کی کامیابی کیلئے پراعتماد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :