آئی جی خیبرپختونخو کانوشہرہ کے مختلف پولیس سٹیشنوں کادورہ، پولیس اور عوام ملکر دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بناسکتے ہیں،آئی جی خیبرپختونخواناصردارنی

جمعرات 13 مارچ 2014 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ناصر خان دُرانی نے ضلع نوشہرہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی اُو نوشہرہ بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔پولیس سربراہ نے دورے کے دوران تھانہ اذاخیل ، تھانہ کینٹ اور ان کے حدود میں واقع پولیس چیک چوکیات کا بھی معائنہ کیا۔

چوکی عجب باغ کے معائنے کے دوران وہاں پر تعینات عملے سے بھی ملے اور اُن سے فرائض کی ادائیگی ، کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی تیاری اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور جوانوں سے پیشہ وارانہ کورسز کے بارے میں دریافت کیا۔آئی جی پی نے چوکی کی باؤنڈری وال کی فوری تعمیر کے ہدایات بھی جاری کئے۔ تھانہ اذاخیل کے دورے کے دوران پولیس سربراہ نے تھانہ کی صفائی کا معائنہ کیا اور تھانے کے عملے سے حال ہی میں کرایہ پر مکانات دینے کے لیے منظور شدہ آرڈیننس پر عمل درآمد سے متعلق پولیس کی مختلف کاروائی کے بارے میں معلومات اور تفصیلات حاصل کئے اور اس سلسلے میں تھانے کا ریکارڈ اور مختلف رجسٹر چیک کیئے۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے کینٹ میں زیر تعمیر کینٹ پولیس اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا اور کام کی معیار کا جائیزہ لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو ضروری ہدایات جاری کئے۔ پولیس سربراہ نے نوشہر کینٹ بازار کابھی اچانک دورہ کیا جہاں پر مارکیٹوں کے صدور، عہدیداران اور عام لوگوں سے ملے اور ان سے امن و آمان کی صورتحال کے بارے میں معلومات دریافت کئے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اور عوام ملکر دہشت گردی کے خاتمے کو یقینی بناسکتے ہیں۔

بعدازاں آئی جی پی نے نوشہرہ پولیس لائن کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائیزہ لیا اس موقع پر آئی جی پی نے مختلف اوقات میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کارکردگی پر پولیس جانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :