پاکستان میں ایل پی جی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے، اسی ماہ 530میٹرک ٹن ایل پی جی کی نئی پروڈکشن آجائے گی‘ عرفان کھوکھر ،ایل پی جی عوام کو سستی قیمت پر میسر ہوگی ،ناجائز منافع خوری کرنیوالے سیل پوائنٹ ہولڈر کیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا ‘ اجلاس سے خطاب

جمعرات 13 مارچ 2014 18:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا اہم اجلاس ہوا، جسکی صدارت میاں لیاقت صدر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چےئرمین عرفان کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی گیس کی کوئی قلت نہیں ہے، اسی ماہ 530میٹرک ٹن ایل پی جی کی نئی پروڈکشن آجائے گی اور ایل پی جی عوام کو سستی قیمت پر میسر ہوگی۔

جنرل سیکریڑی رانا ارشد نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والے سیل پوائنٹ ہولڈر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور ایسوسی ایشن کی طرف سے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ سیکریڑی اطلات عتیق خان نے کہاکہ تما م سیل پوائنٹ ہولڈر اور ڈسٹری بیوٹرز اپنی گودام اور سیل پوائنٹ پر سیفی سٹینڈرڈ پورے کرلیں،30مارچ کے بعد گورنمنٹ کے ساتھ ملکر مکمل اپریشن کیا جائیگا۔