کراچی ، پیر صاحب پگارا کی مخدوم امین فہیم سے ملاقات ، ملک کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی مشاورت

جمعرات 13 مارچ 2014 18:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صاحب پگارا جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کی رہائش گاہ گئے ،جہاں انہوں نے مخدوم امین فہیم کی عیادت کی ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوٴں نے ایک ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا ۔اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔واضح رہے کہ مخدوم امین فہیم بیرون ملک علاج کے لیے گئے تھے ۔وہ حال ہی میں واپس آئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :