مضاربہ/مشارکہ کی آڑ میں کروڑوں روپے کافراڈ ، قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے مبارک شاہ و دیگر مالکانِ ایم ایم قریشی انٹرنیشنل پرائیو یٹ لمیٹڈکیخلاف تحقیقات کا آغازکر دیا

جمعرات 13 مارچ 2014 18:57

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے مبارک شاہ و دیگر مالکان ایم ایم قریشی انٹرنیشنل پرائیو یٹ لمیٹڈ کیخلاف انکوائری کا آغاز کر دیا۔ملزمان سادہ لوح عوام سے مضاربہ /مشارکہ کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورتے رہے ۔

(جاری ہے)

اب تک متاثرین کی جانب سے مذکورہ کمپنی کیخلاف 7کروڑ روپے کے کلیم نیب خیبر پختونخوا میں داخل کرائے جا چکے ہیں۔

تاہم نیب خیبر پختونخوا نے باقی ماندہ متاثرین سے گزارش کی ہے کہ و ہ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا ،پی ڈی اے کمپلیکس بلاک - III ، فیزV-حیات آباد پشاور میں دفتری اوقات کے دوران اپنے کلیم جمع کروائیں۔ تا کہ ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم کی وصولی کی صورت میں انہیں ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔ واضح رہے کہ کلیم داخل کرانے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2014ہے جس کے بعد کسی قسم کا کلیم وصول نہیں کیا جائے گا۔