ڈیرہ مرادجمالی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی کئی گھنٹوں تک غائب،کاروبار زندگی مفلوج، عوام پریشان

جمعرات 13 مارچ 2014 18:47

تمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) ڈیرہ مرادجمالی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی کئی گھنٹوں تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہسپتالوں میں مریضوں کے ٹیسٹ ایکسرے نہ ہوسکے جبکہ مالیاتی اداروں سمیت سرکاری دفاتر میں کام بھی ٹھپ پڑ گیا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے سیاسی جماعتیں اور عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مابق ڈیرہ مرادجمالی منجھو شوریٰ تمبو خان کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکی ہے ہسپتالوں میں مریضوں کے ٹیسٹ ایکسرے نہ ہونے کے باعث مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے علاوہ ازیں بجلی کی طویل ترین بندش نے مالیاتی اداروں سمیت سرکاری دفاتر میں ہونے والے امور اور کام ٹھپ پڑ چکے ہیں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت عوامی حلقوں نے کیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی منجھو شوریٰ تمبو خان کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرکے عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :