وزیراعلیٰ بلوچستان سے وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کی ملاقات ، صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 13 مارچ 2014 18:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے وفاقی وزیر سرحدی امور اور مسلم لیگ ن کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ( ر) جنرل عبدالقادر بلوچ نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال امن وامان سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ( ر) جنرل عبدالقادر بلوچ اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے درمیان مسلم لیگ ن اور ق سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء مشیروں کی جانب سے اپنے اپنے دفاتر کے بائیکاٹ کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ہے وفاقی وزیر جلد ہی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر پارلیمانی لیڈر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے بیرون ملک رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کرینگے