وزیر اعظم کل کراچی پہنچیں گے ،ڈی جی رینجرز بریفنگ دیں گے

جمعرات 13 مارچ 2014 17:27

وزیر اعظم کل کراچی پہنچیں گے ،ڈی جی رینجرز بریفنگ دیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کو گورنر ہاؤس میں کراچی کی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔دورہ کراچی کے دوران ڈی جی رینجرز لیاری میں جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف وزیر اعظم کوبریفنگ دیں گے۔