معاشی تحفظ کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

جمعرات 13 مارچ 2014 16:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) معاشی تحفظ کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ ن کی ٹھوس معاشی اصلاحات کے باعث پاکستانی معیشت مضبوط ہو رہی ہے، پنجاب میں توانائی، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے سے ملک میں ترقی کا ایک اور در واء ہوجائے گاجو کہ مسلم لیگ ن کی عوامی حکومت کی مثالی کارکردگی کے باعث ہی ممکن ہورہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت توانائی سمیت متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے، دوست ممالک کے تعاون سے روایتی اور متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبے شرو ع کئے جا رہے ہیں، گوجرانوالہ کے قریب نندی پور پاور پراجیکٹ جیسے اہم منصوبہ کو سابق دور میں طویل عرصے تک نظرانداز کیا گیا لیکن اب نندی پور پاور پراجیکٹ کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن دو ماہ میں کام شروع کر دے گی اور بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا جبکہ نندی پو رپاور پراجیکٹ رواں برس کے آخر تک مکمل ہو جائیگا، حکومت کوئلے، ہائیڈل، سولر اور دیگر متبادل ذرائع سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے توانائی بحران کا یقینی خاتمہ ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :