ٹیلی فون کال سے پتہ چلا پرویز مشرف پر حملہ ہوسکتا، ججوں کو ان کیمرہ بریفنگ

جمعرات 13 مارچ 2014 16:43

ٹیلی فون کال سے پتہ چلا پرویز مشرف پر حملہ ہوسکتا، ججوں کو ان کیمرہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) آئی ایس آئی کے کرنل نے خصوصی عدالت کے ججز کو بریفنگ دی ہے کہ معمول کی ٹیلی فون کال پکڑی ، تو پتہ چلا کہ پرویز مشرف پر حملہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی عدالت کے ججز کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہو ئے آئی ایس آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ایسی معلومات ملے تو وزارت داخلہ سے تبادلہ کرتے ہیں،معلومات کے تبادلے کا مقصد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو الرٹ کرنا مقصود ہوتا ہے۔واضح رہے کہ کل پرویز مشرف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :