پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس،ارکان تھر کی صورتحال پر حکومت پر برس پڑے

جمعرات 13 مارچ 2014 16:32

پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس،ارکان تھر کی صورتحال پر حکومت پر برس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے ارکان نے تھرپارکر کی صورت حال پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تھرپارکر میں خشک سالی اور قحط سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے بعض ارکان نے تھرپارکر کے معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانا بنایا۔ ارکان کاکہنا تھا کہ حکومت کی بر وقت کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے تھر کا معاملہ سنگین نوعیت اختیار کر گیا۔ اجلاس میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :