پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنا پہلا وارم اپ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی

جمعرات 13 مارچ 2014 14:04

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) سابق عالمی چیمپئن پاکستانی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاطبق میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی ٹیم دو وارم اپ میچوں میں ایکشن میں نظر آئے گی، قومی ٹیم پہلا وارم اپ ڈے اینڈ نائٹ میچ 17 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیر بنگلہ سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے گی جبکہ پروفیسر الیون دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے مدمقابل ہو گی۔

شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی فٹنس مسائل کے باعث وارم اپ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ پاکستانی ٹیم کو گروپ دو میں روایتی حریف بھارت اور آسٹریلیا کے چیلنج کا سامنا کرنا ہو گا۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں 21 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 23 مارچ کو قومی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :