پشاور میں گارڈ کی فائرنگ سے سابق سینیٹر عبدالرحمن کے 2 بھائی جاں بحق

جمعرات 13 مارچ 2014 13:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) چمکنی میں گارڈز کی فائرنگ سے سابق سینیٹر حاجی عبدالرحمن کے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے سابق سینیٹر سمیت 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پشاور کے علاقے چمکنی میں مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر حاجی عبدالرحمن کی اپنے گھر میں بھائی اسحاق اور عبدالودود سے تکرار جاری تھی کہ اس دوران گارڈز کی فائرنگ سے ان کے دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے سابق سینیٹر حاجی عبدالرحمن، ان بیٹے اور سیکیورٹی پر معمور لیویز اہلکاروں کو حراست میں لے لیا تاہم ابھی تک کسی کو قتل کے مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک مقتولین کے لواحقین مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کریں گے اس وقت تک کسی کا نام شامل نہیں کیا جائےگا۔

متعلقہ عنوان :