اتل اگنی ہوتری کا سلمان خان کوشامل کیے بغیر کوئی فلم نہ بنانے کا اعلان

جمعرات 13 مارچ 2014 13:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) بالی ووڈ ہدایتکار و پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کا سلمان خان کوشامل کیے بغیر کوئی فلم نہ بنانے کا اعلان۔

(جاری ہے)

اتل اگنی ہوتری جو اداکار سلمان خان کی بہن الویرا کے شوہر ہیں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ سلمان خان ان کیلئے صرف سالے ہی نہیں بلکہ اچھے دوست بھی ہیں، ان کو شامل کئے بناء وہ نہ کوئی فلم بناتے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں بنائیں گے-انہوں نے کہاک ہ وہ صرف فلم کیلئے ہی نہیں بلکہ زندگی کے ہر معاملے میں وہ سلمان سے مشورہ کرتے ہیں کیونکہ سلمان خان ہمدرد مشورہ دان ہیں اور کبھی کسی کا برا نہیں چاہتے۔فلم ”او۔تیری“ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :