اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، مکمل ہم آہنگی ہے، شوکت یوسفزئی

جمعرات 13 مارچ 2014 13:15

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء)وزیر صحت خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ طالبان کودفتر کھولنے کی پیشکش پر سینٹ میں تحریک التوا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

خیبر میڈیکل کالج پشاور کی میڈیکل ٹیم تھرپارکربھجوانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات میں مرکزی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے خیبر پختون خوا حکومت جگہ دینے کو تیارہے۔ شوکت یوسف زئی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت میں شامل اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، ہمارے درمیان مکمل ہم آہنگی ہے۔