پاکستان میں سالانہ گردوں کے امراض میں 10 فیصد تک اضافہ

جمعرات 13 مارچ 2014 13:15

پاکستان میں سالانہ گردوں کے امراض میں 10 فیصد تک اضافہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) انسان کے گردے خراب ہوجائیں تو یہ سر کے بال سے لے کر پاوٴں کے ناخن تک ہرعضو کو متاثر کرتے ہیں،پاکستان میں ہر سال گردوں کے مختلف امراض میں 8 سے 10 فیصد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

فاسد مادوں کو جسم سے خارج کرنا،انسان کے جسم کی ضرورت کے مطابق کیمیکلز اور وٹامن پیدا کرنا گردوں کا کام ہے،گردوں کا مرض ایک خاموش قاتل ہے اس لئے ان کی حفاظت بہت ضروری ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گندا پانی،ذیابیطس،بلڈ پریشر اور انفیکشن سے گردے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔گرم ممالک میں رہنے والے افراد اگر پانی کا استعمال کم کریں تو گردوں کے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں،لیکن پانی میں نمکیات کی زیادتی بھی گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ ہمارے یہا ں یہ بات عام ہے کہ سر میں درد ہوا تو پئین کلر لے لی۔

متعلقہ عنوان :