حکومت اپنی رٹ قائم کر کے رہے گی، سرتاج عزیز

جمعرات 13 مارچ 2014 12:20

حکومت اپنی رٹ قائم کر کے رہے گی، سرتاج عزیز

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ اور قومی سلامتی سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات کے ذریعے حکومتی عملداری قائم ہو۔ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طالبان پاکستانی حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں۔ حکومت اپنی رٹ قائم کر کے رہے گی، ضرورت ہوئی تو ایکشن بھی کریں گے۔ یورپی یونین یا کسی اور ملک کو طالبان کے حوالے سے کوئی شرط رکھنے کی ضرورت نہیں۔ ہماری اپنی پالیسی بہت واضح اور جامع ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان میں امن ہونا چاہئے، افغانستان میں خانہ جنگی نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :