آصف زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

جمعرات 13 مارچ 2014 12:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کے خلاف نیب ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کارروئی کے 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت میں آصف علی زرداری کے خلاف نیب کے ارسس ٹریکٹر ، اے آروائی گولڈ ریفرنسز سے بریت کی درخواستوں پر سماعت جج محمد بشیر نے شروع کی تو عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت سے سماعت وکلا ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے سماعت دو اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :