سابق صدر آصف علی زرداری بدھ کی شام دبئی سے کراچی پہنچ گئے، رواں ہفتے تھر کا دورہ کریں گے ، سندھ میں فارورڈ بلاک کی خبروں کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار، وزیراعلیٰ سندھ کو آج طلب کرلیا
بدھ 12 مارچ 2014 22:51
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بدھ کی شام دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری رواں ہفتے تھر کا دورہ کریں گے۔ ممکنہ دورہ کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری تھرپارکر میں امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حیدرآباد اور خیرپور کے وزراء نے صدر آصف علی زرداری کو آگاہ کیا ہے کہ تھرپارکر کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ سندھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں فارورڈ بلاک کی خبروں کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اوروزیراعلیٰ سندھ کو آج ّ(جمعرات) طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تھر سمیت پارٹی امور کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری کو بریفنگ دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.