عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اور صحت کے شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، صدر ممنون حسین ،صحت کے شعبہ میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ، عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے ، صدرنے عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر کو پاکستان میں صحت کے شعبہ میں بے مثال خدمات پر ”ہلال پاکستان“ عطا کیا
بدھ 12 مارچ 2014 22:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کرنا اور صحت کے شعبہ کی کارکردگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت کے شعبہ میں چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں ، عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔صدر مملکت ممنون حسین نے عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مارگریٹ چان کو پاکستان میں صحت کے شعبہ میں بے مثال خدمات پر ”ہلال پاکستان“ عطا کیا ہے اس سلسلے میں ایوان صدر میں بدھ کو ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر الا الوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے پولیو ڈاکٹر ریمنڈ بروس جے ایلورڈ، ڈاکٹر نجمہ سعید عابد، ڈاکٹر الیاس درے اور این سمتھ کے علاوہ وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز ایند کو آرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ، پولیو کے خاتمے کے لئے وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق، صدر مملکت کے سیکرٹری ندیم حسن آصف، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن امتیاز عنایت الٰہی، سیکرٹری کابینہ اخلاق احمد تارڑ اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.