آئندہ پاکستان مخالف کسی فلم میں کام نہیں کروں گا،اُوم پوری ، بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نفرت پر مبنی فلموں پر پابندی لگانی چاہئے، پاکستانی چینلز بھارت میں بھی دکھائے جانے چاہئیں، پریس کانفرنس

بدھ 12 مارچ 2014 22:34

آئندہ پاکستان مخالف کسی فلم میں کام نہیں کروں گا،اُوم پوری ، بھارتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) بھارتی اداکار اوم پوری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان مخالف کسی فلم میں کام نہیں کریں گے، ایک دو فلموں میں کام کیا تھا جس کا بے حد افسوس ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار اوم پوری کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نفرت پر مبنی فلموں پر پابندی لگانی چاہئے، پاکستانی چینلز بھارت میں بھی دکھائے جانے چاہئیں۔اوم پوری کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں میں محبت کی آگ برابر لگی ہوئی ہے لیکن دونوں طرف کچھ نالائق لوگ ہیں جو نا جانے کیوں نفرت بھڑکاتے رہتے ہیں۔