حبیب جالب کی برسی، محکمہ ڈاک کا یادگاری ٹکٹ جاری کرنیکا فیصلہ، پندرہ روپے مالیت کے اس یادگاری ٹکٹ ممتاز شاعر کی 21ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا جارہا ہے

بدھ 12 مارچ 2014 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء)ممتاز شاعر حبیب جالب کی اکیسویں برسی کے موقع پر محکمہ ڈاک نے یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کے ممتاز شاعر حبیب جالب کی اکیسویں برسی کے موقع پرمحکمہ ڈاک نے یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پندرہ روپے مالیت کے اس یادگاری ٹکٹ کی اشاعت پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی نے کی ہے جبکہ اس کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا ہے۔ حبیب جالب کی تصویر والا یادگاری ٹکٹ بارہ مارچ دوہزار چودہ سے تمام پوسٹ آفسز میں دستیاب ہوگا۔