شاہ رخ، اکشے، پریانکا اور سوناکشی گھنٹہ ایوارڈ کیلئے نامزد،د تر کار کردگی پر ملیں گے ، ایوارڈ ہالی وڈ کے راسپ بیریزکی طرح ہے جس میں نہ صرف اداکاروں کو بلکہ ہدایت کاروں کو بھی یہ ایوارڈ دیئے جائیں گے

بدھ 12 مارچ 2014 22:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء)بالی وڈ میں جہاں بہترین اداکاری پر مختلف قسم کے ایوارڈز اداکار اور اداکاراوٴں کو دیے جاتے ہیں وہیں اب انہیں گھنٹہ ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا جو در اصل ان کی بد تر کار کردگی پر ملیں گے۔

(جاری ہے)

یہ ایوارڈ ہالی وڈ کے راسپ بیریزکی طرح ہے جس میں نہ صرف اداکاروں کو بلکہ ہدایت کاروں کو بھی یہ ایوارڈ یے جائیں گے جن میں چنائے ایکسپریس کے روہت شیٹی، ہمت والا کے ساجد خان سر فہرست ہیں جبکہ ادا کاروں میں شاہ رخ خان،اکشے کمار، پریانکا چوپڑا، کنگنا راوت، سوناکشی سنہا، نصیر الدین شاہ، امیشا پٹیل بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بد ترین جوڑی پر بھی ایوارڈ زدیے جائیں گے۔ جن میں عامر خان اور کترینہ کیف، رنبیر کپور اور پلوی شاردا، ریتک روشن اور کنگنا راوت بھی شامل ہیں۔ ان ایوارڈز کے نتائج کا اعلان چودہ مارچ کو کیا جائے گا۔