ماضی کے 3 وزرائے اعظم نے دیامر منصوبے پر صرف تختیاں سجائیں:احسن اقبال

بدھ 12 مارچ 2014 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ماضی کے 3 وزرائے اعظم نے دیامر منصوبے پر صرف تختیاں سجائیں، ہم نے کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے مزید کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم بننے میں 10سال لگیں گے، تکمیل میں تاخیر نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں بہتری معیشت اور اقتصادی صورت حال میں بہتری کا ثبوت ہے، مسلم لیگ (ن) کی اقتصادی پالیسیوں سے بین الاقوامی اعتماد بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :